کویت(محمد عرفان شفیق) ’’ہمت مرداں، مدد خدا‘‘ یہ جملہ صادق آتا ہے اس کورین جوڑے پر جو کہ اپنی گاڑی میں دنیا کے سفر پر نکلے ہیں۔
اس سفر میں وہ اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں اور کویت پہنچے ہیں۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژادPark Hyeon Min اور انکی اہلیہ Shin Hwa Seon نے دو ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد پچھلے چھ ماہ سے دنیا کے سفر پر روانہ ہوئے اور روس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
اب تک وہ 13ممالک کا سفر طے کرچکے ہیں جبکہ اس جوڑے کا ارادہ 2سال میں دنیا کے 80ممالک کی سیر ہے، میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انسان کوشش کرے تو کیا نہیں ہو سکتا۔ دنیا کی سیر ہمارا خواب ہے اور ہم دوسال میں یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔