ڈبلیو بی سی ایشیا چیمپئن نیرج گوئٹ کی عالمی باکسنگ کنونشن 2023 میں شرکت

0

دبئی (سپورٹس رپورٹ) تین بار ڈبلیو بی سی ایشیا ٹائٹل جیتنے والے معروف پروفیشنل باکسر نیرج گوئٹ کو حال ہی میں ازبکستان میں عالمی باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کنونشن میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے،اس کنونشن میں عالمی باکسنگ کے چند نامور ناموں نے شرکت کی جن میں مائیک ٹائسن، ایونڈر ہولی فیلڈ، جولیو سیزر شاویز، اولیگزنڈر اوسک، شینن برگز اور عامر خان جیسے لیجنڈز شامل تھے۔

کنونشن میں نیرج گوئٹ کو مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت میں بھارت میں پیشہ ورانہ باکسنگ کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کرنے اور عالمی سطح پر بھارتی فائٹرز کو درپیش چیلنجز اور کامیابیوں بارے وژن شیئر کرنے کا موقع ملا۔ نیرج گوئٹ نے ایک بیان میں اس طرح کے باوقار پلیٹ فارم پر بھارت کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ باکسنگ لیجنڈز کی موجودگی میں آنا ایک ناقابل یقین تجربہ تھا جنہوں نے میرے جیسے کھلاڑیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے خاص طور پر میرے رول ماڈل مائیک ٹائسن جو ورلڈ پروفیشنل باکسنگ کے آئرن مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

باکسنگ لیجنڈز کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے نیرج نے کہاکہ بھارتی پروفیشنل باکسنگ بارے ان کا وژن بہت مثبت تھا ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.