ابوظہبی ٹی10میں شاندار ٹیلنٹ نظرآ رہا ہے، شیخ نہیان مبارک آل نہیان

0

ابوظہبی (سپورٹس رپورٹ) یواے ای کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک آل نہیان نے ابوظہبی ٹی 10 فائنل دیکھا اور میچ سے قبل خطاب کیا جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو ابوظی میں کامیاب ایڈیشن پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ابوظہبی ٹی 10 میں اچھا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ یہ مقابلے خوشی کی علامت ہیں ہم سب کو لطف اندوز اور جشن کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ۔ کرکٹ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جو یواے ای کی عالمی برادری میں کافی رج بس چکا ہے ۔

اپنے ملک کے قیادت اور عوام کے تعاون کی بدولت ہم امارات کرکٹ بورڈ میں اس ٹورنامنٹ کو ہر جگہ کرکٹ شائقین تک پہنچانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا کھیل اہم اقدار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو یواے ای میں ہمارے لئے ضروری ہیں۔

کرکٹ لگن، صبر، تعاون، توازن، محتاط، ارتکاز، تکنیک، فیصلہ، نظم و ضبط، جرأت، تہذیب اور ٹیم ورک کا تقاضا کرتی ہے۔ صدر صاحب السمو شیخ محمد بن زید آل نہیان کی قیادت میں امارات کرکٹ بورڈ میں ہم تمام اقدار اور اصولوں کو اپناتے ہیں۔ میں ان سبھی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مقابلہ کا اچھے طریقے سے انعقاد کرنے میں مدد کی ۔

ہم اسپانسرز، کھلاڑیوں ، امپائرز، ریفریز اور کمنٹیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ابوظبی ٹی 10 کو کامیاب بنانے میں اپنی محنت ، لگن اور عزم سے کام کیا۔ ابوظہبی ٹی 10 کے فائنل سے قبل ایک شاندار کنسرٹ بھی سہوا جس میں نیہا ککڑ نے شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!