سوئٹزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں صاحبزادہ سید علی جیلانی کے زیر پرستی جلسہ عید میلادالنبیؐ کا انعقاد

0

سوئٹزرلینڈ (تارکین وطن نیوز)سوئٹزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں صاحبزادہ سید علی جیلانی کے زیر پرستی سحر ریسٹورنٹ میں جلسہ عید میلادالنبی ﷺ منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی یورپ کے مشہور نعت خواں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی ،سعید قادری اور قاری سعیدالرحمان تھے۔

ہال عاشقان رسولﷺکے نعروں اور درودسلام سے گونجتارہا،تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز غلام عباس نے کیا ،آقا کے حضور نعتوں کے گلدستے محمد نصیر ،سید زین جیلانی، ریاض دین ،اصباح حیدر، محمد اکمل اور ارشد سیٹھی نے پیش کئے ۔

اس موقع پر قاری سعیدالرحمان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قرآن مجیدہما رے لئے مشعل راہ ہے آقا نے ہمیں پانچ نمازوں کا تحفہ دیا اور ثواب ہمیں پچاس نمازوں کا ملتا ہے ،ہمیں سختی سے نماز کا پابند ہونا چاہئے۔

سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میلاد منانا خدا کی بھی اور خود آقا کی بھی سنت ہے خدا اور فرشتے آقا پر درود سلام بھیجتے ہیں اور آقا نے اپنے پیدائش کے دن پیر کو روزہ رکھا۔

منہاج القرآن کے روح روا ں سعید قادری نے آقا کے ادب کے بارے بہت ہی خوبصورت انداز میں خطاب کرتے ہو ئے کہا خدا نے قرآن کی آیت اتاری’ میرے محبوب سے اونچی آواز میں بات نہ کرو‘ صحابہ کرام کی زندگی سے ہمیں ادب رسولؐ سیکھنا ہے اگر ہم نے آپ کے ادب میں ذ را سی بھی کوتاہی کی تو ہما را ایمان برباد ہو جائے گا۔

یورپ کے مشہور نعت خواں سید جعفر علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنے خوبصورت کلام سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا ،سامعین کی آنکھیں نعتیہ کلام سے اشکبار تھیں آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی محمد اکمل اور چوھدری عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانان کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!