معروف بزنس مین عطا فرید چودھری کے بھتیجے اور معروف بزنس مین ضیاء فرید کے صاحبزادے احمد فرید کی دعوت ولیمہ

0

مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری)مانچسٹر برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر مارکی میں آل پاکستان ایلو مینیم اینڈ کاپر ایسوسی ایشن کے نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر عطا فرید چودھری کے بھتیجے اور برطانیہ کے معروف بزنس مین ورلڈ میٹل رسائیکلنگ کے ڈائریکٹر ضیاء فرید کے صاحبزادے احمد فرید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

احمد فرید کی شادی سماجی و کاروباری شخصیت زاہد انور کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی ہے،مانچسٹر میں شادی کی تقریب میں پاکستان، گوجرانوالہ، یوکے یورپ سے معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی،نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا۔

دعوت ولیمہ کی تقریب بڑے روایتی انداز میں منعقد کی گئی ،ملٹی کلچرل مہمانوں کے ساتھ دیسی انداز میں روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا گیا ،مہمانوں کی تواضع پرتکلف پاکستانی کھانوں سے کی گئی، ضیاء فرید، عطا فرید چودھری نے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔

احمد فرید کی نئی زندگی کی شروعات پر سب دوستوں رشتہ داروں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

احمد فرید کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاکستان سے معروف بزنس مین دادا چودھری منظور شاکر ، آل پاکستان ایلو مینیم ایسوسی ایشن کے نائب صدر عطا فرید چودھری، ورلڈ میٹل ری سائیکلنگ کے ڈائریکٹر ضیا فرید، عبد الرحمٰن بودلہ ڈسٹرکٹ سیشن جج، سولسٹر احمد بودلہ ، سولسٹر شعیب تاج، بزنس مین انعام الحق، زاہد انور ، عمر تارڑ، میاں نعیم ، طلحہ نعیم،طارق سرور، چودھری بلال ریاض کاہلوں، راجہ محسن علی ، راجہ ساجد علی ، ٹی جے ، فیصل کریم، سیفی، احمد فرید، شہزاد بشیر، شیخ وقاص، چودھری مظہر ، محمد شیراز، وقار احمد ، سولسٹر عرفان ، عبدالباسط سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!