برمنگھم (سپورٹس رپورٹ) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے اور پہلے روز ایک لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوئے جس میں روایتی حریف پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
چیمپئن شپ نگلینڈ کرکٹ بورڈ سے منظورشدہ ہے جس نے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ اپنے مقام کے طور چنا ہے۔ اس نے ٹورنامنٹ کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
ٹکٹوں کی فروخت کی ایک بڑی وجہ کرکٹ کے پاور ہاؤسز پاک بھارت میچ جو شائقین کرکٹ کو تفریح کے بہترین مواقع مہیا کرے گا۔
اس کے علاوہ چیمپئن شپ میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، بریٹ لی، شاہد آفریدی، کیون پیٹرسن، ایان بیل، جیک کیلس، ڈیرن سیمی اور دیگر شامل ہیں۔