چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں دیاؤ یوئی تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چین عرب ممالک تعاون فورم کی 10 ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم تقریر کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ ترقی کے لیے زرخیز زمین ہے لیکن اس سرزمین پر جنگ اب بھی جاری ہے۔ جنگ اب غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی، انصاف مستقل طور پر غائب نہیں ہو سکتا، اور دو ریاستی حل کو من مانے طریقے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
چین 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری کے ساتھ ایک آزاد مملکت فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا ہے ،جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے اور ایک مزید بڑی،باوقار اور موثر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔