افتتاحی تقریب میں بیٹس مین عمران نذیر ، فاسٹ بولر محمد عرفان ، سنگرز صوفیہ کیف اور جبران راحیل کی خصوصی شرکت
کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا میں ” میری کرکٹ ، میری جیت ” کے ٹائٹل سے پہلا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں تماشائیوں نے بھرپور حصہ لیا ۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مایہ ناز اوپنر بیٹس مین عمران نذیر ، فاسٹ بولر محمد عرفان ، سنگرز صوفیہ کیف ، اور جبران راحیل نے خصوصی شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں کرکٹ شائقین کی بھاری تعداد موجود تھی ۔
ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ملائشیا اور پاکستان کے ملی نغموں سے ہوا، عمران نذیر اور محمد عرفان نے افتتاحی ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔
اس ٹورنامنٹ میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔دوسرے دن کے کھیل میں تمام ٹیموں نے اپنا بھرپور کھیل پیش کیا۔
عمران نذیر اور محمد عرفان نے نمایاں کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
30 جون (اتوار ) اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ، اور فائنل کھیلے اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔
اختتامی تقریب میں صوفیہ کیف اور جبران راحیل اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔