پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اوبر اوسترائش کے صدر میاں خلیل احمد کی جانب سے پی سی ایف اے کی پوری ٹیم کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام
ویانا (رپورٹ:محمدعامرصدیق) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اوبر اوسترائش کے صدر میاں خلیل احمد کی جانب سے پی سی ایف اے کی پوری ٹیم کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
پارٹی میں آسٹریا کے تمام اضلاع کی پی سی ایف کی سینئر قیادت کے صدور اور نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا، میاں خلیل احمد اور انکی فیملی نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے معزز مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا،پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رانا ریاست علی نے حاصل کی۔
اس موقع پرمیاں خلیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکالا اور خدمت کا موقع دیا ،ان کا کہنا تھا کہ پوری قیادت کا بیک وقت ایک جگہ پہ اکٹھا ہونا قیمتی لمحات میں سے ایک ہے ۔
بلاشبہ پی سے ایف اے ایک باصلاحیت، با اعتماد اور کمیونٹی کی خدمت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والا وہ واحد پلیٹ فورم ہے جو کہ آسٹریا میں موجود ہر پاکستانی کا اپنا اثاثہ ہے۔
بلا تفریق پورے آسٹریا سے نمائندگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ایک غیر سیاسی، ثقافتی ، سماجی اور فلاحی ادارہ ہے جس میں تمام عہداداران معاملہ فہمی، افہام و تفہیم کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کو موثر بنانے کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
آخر میں تنظیم کے صدر ندیم خان، چیئرمین لالا محمد حسین تبسم، وائس چیئرمین خواجہ محمد نسیم اور جملہ عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اوبر اوسترائش کے صدر میاں خلیل احمد ہمارے انتہائی شفیق دوست ، بھائ اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک انفرادی مقام رکھتے ہیں۔ جن کا پر تکلف مہمان نوازی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم دعاگوء ہیں کہ اللّٰہ پاک یہ محبتوں کے رشتے ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم اسی طرح مل جل کر اپنے وطنِ عزیز اور اپنی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔