کاروانِ قلم رائیٹرز فورم پاکستان کےزیراہتمام سیالکوٹ میں نسائی مشاعرے کا انعقاد

0

مشاعرہ میں شاعرات، وومن ایکٹیویسٹ، سوشل ورکرز، ڈاکٹرز، ٹیچرز، پروفیسرز اور طلباء کی شرکت

دی برج میڈیا یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ کے تعاون سے منعقدہ مشاعرہ کی صدارت عاصمہ فراز نے کی

کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان کے ممبران، شاعرات اور مہمانانِ گرامی کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) کاروانِ قلم رائیٹر فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام حسبِ معمول ( دی برج میڈیا یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ) کے تعاون سے عاصمہ فراز کی زیرِ صدارت نسائی مشاعرہ ہوا ۔ جس میں سیالکوٹ سمیت ملک بھر کےمختلف علاقوں سے شاعرات، وومن ایکٹیویٹ، سوشل ورکرز، ڈاکٹرز، ٹیچرز، پروفیسرز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز ماریہ مقصود نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔ نعتِ رسول مقبول درس العلوم محمدیہ غوثیہ کی بانی بسمہ غلام نبی نے ادا کی، پاکستان کی رائیٹر تنظیم آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپوا) کے نسائی وفد نے ایم ایم علی صدر(اپوا) کی سربراہی میں شرکت کی۔

اپووا کی زیرِ سرپرستی سیالکوٹ میں قائم ہونے والی تنظیم کاروانِ قلم رائیٹرز فورم پاکستان اپووا کی ہی تنظیم ہے۔ اسکا ثبوت اپووا کے منتظمین نے پروگرام میں شرکت کے دوران ثابت کر دیا۔ جب اپووا ممبران کو اسٹیج پر بیٹھنے کی دعوت دی گئی تو ثمینہ بٹ، مدیحہ کنول، ریحانہ عثمانی، ایڈووکیٹ سعدیہ ہما شیخ، نبیلہ اکبر، ساجدہ اصغر اور شازیہ بھٹی نے اس تنظیم کو اپنی تنظیم کہتے ہوئے مہمان بننے کی بجائے میزبانی کے فرائض انجام دینے کو ترجیح دی اور دور دراز و نزدیک سے آئی ہوئی خواتین کو فراح دلی سے اسٹیج پر بٹھا کر پروگرام کے شروع سے اختتام تک کاروانِ قلم رائیٹرز فورم پاکستان کے منتظمین کے ساتھ بھر پور تعاون کرتی رہیں۔

حسبِ روایت اپوا کا وفد کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی لے کر آیا اور تمام خواتین نے کیک کاٹ کر کاروانِ قلم رائٹرز فورم پاکستان کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی منائی۔ اگر تمام ادبی تنظیمیں اور ادبی افراد آپسی چپقلشیں ختم کر کے مخلصی سے ادب کی خدمت کریں تو دل کے ساتھ ساتھ چہرے بھی منور ہونگے جنکی روشنی میں نئی نسل پروان چڑھے گی۔ کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان کی چئیر پرسن ثوبیہ راجپوت اور انکی پوری ٹیم آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے منتظمین کی دل سے مشکور ہے۔

آصفہ مریم، سمیرا ساجد، لاہور سے ثمینہ سید، رقیہ اکبر، منزہ سحر اور دلشاد نسیم نے مشاعرہ میں اپنے کلام سے لوگوں کو محظوظ کیا،سیالکوٹ سے جی سی یونیورسٹی ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر سبینہ اعوان، شبنم شاہین، یاسمین کنول، طلعت زاہد، عمارہ مراد، عائشہ قمر، ساجدہ چوہدری اور ہمالیہ کیمپس کی سرپرستِ اعلیٰ میڈم عظمت نے شرکت کی۔

کسی بھی تنظیم میں اسکے ممبران ستونوں کی اہمیت رکھتے ہیں کاروانِ قلم رائٹرز فورم پاکستان کی خوش قسمتی کہ انہیں محنتی قابلِ ممبران میسر آئے۔ مہر اشتیاق احمد اور میڈیا ٹیم کے ارکان عادل منیر، سمیع اللہ مغل، محسن مغل، فاطمی شاہ کے بھرپور تعاون سے مشاعرہ کامیاب رہا۔

سب سے چھوٹے ممبر چوہدری ارشد علی سلہریا کو جناب ایم ایم علی صدر اپوا کی فرمائش پر خصوصی سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ آصفہ مریم، انشاء افضال اور مہک شہزادی نے بھی مشاعرہ کو کامیاب کرنے کے لئے کام کیا، تمام شاعرات، مہمانانِ گرامی اور کاروانِ قلم رائٹر فورم پاکستان کے ممبران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اورتقریب کے آخرمیں پُر تکلف ڈنر سے مہمانوں کی توا ضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!