پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کی جانب سے سویڈن میں جشنِ آزادی کار ریلی کا انعقاد

0

ریلی میں سویڈن کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، ارشد ندیم کے لئے ایک کروڑ نقد انعام کا بھی اعلان

مالمو (زبیر حسین) یورپ کے دیگر ممالک کی طرح سویڈن میں بھی جشنِ آزادی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منائی جاتی ہے مگر اس بار سویڈن میں یومِ آزادی کچھ یوں منفرد رہا کہ سویڈن کی فضاؤں میں نہ صرف پاکستانی پرچم لہرایا گیا بلکہ پاکستان زندہ باد کے بلند شگاف نعرے بھی گونجتے رہے۔

پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کی جانب سے منعقد کردہ جشنِ آزادی کار ریلی کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی بھرپور انداز میں منانا تھا بلکہ ارشد ندیم کی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کرنا تھا۔

کار ریلی میں سویڈن کی مقامی سرکردہ شخصیات، راجہ عاطف شہزاد، خرم خان، عامر خلیل جنجوعہ،زبیر حسین ، محمد سرور،محمود حجازی ، اکرام نور، چوہدری شبیر، ملک لیاقت اعوان اور عاصم بلوچ سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ماہ اگست میں گولڈ میڈل جیت کر آزادی کی خوشی کو دوبالا کردیا ہم بطور اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سویڈن کی ممتاز کاروباری شخصیت سعید شیخ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ ارشد ندیم کو ایک کروڑ پاکستانی روپے انعام دینے کا اعلا ن کرتے ہیں اور وہ بہت جلد میاں چنو جاکر یہ رقم قومی ہیرو کے سپرد کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!