پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

0

ڈنر میں انڈونیشیا، جمہوریہ مالدیپ، فلپائن، جمہوریہ زمبابوے، دیگر ممالک کے قونصلیٹ، بزنس کونسل کے ارکان، پاکستانی سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین بر یج کا کردار ادا کیا، محمد اقبال داؤد

فیصل نیازترمذی کو ان کی گراں قدر خدمات پر خصوصی شیلڈ اور تاحیات بزنس کونسل کی ممبر شپ سے نوازا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل نے سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے علاوہ انڈونیشیا، جمہوریہ مالدیپ، فلپائن، جمہوریہ زمبابوے، پاکستانی سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف ممالک کے قونصلیٹ اور بزنس کونسل کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان بزنس کونسل محمد اقبال داؤد، ڈائریکٹرز محمد شبیر مرچنٹ، محمد نفیس، احمد شیخانی، مصطفیٰ ہیمانی اور دیگر نے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز اعجاز احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مصطفیٰ الطاف نے سرانجام دیئے۔

اقبال داؤد نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بزنس کونسل کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی تقریب میں پاکستان قونصلیٹ سے کمرشل قونصلر علی زیب خان، نعمان اکرم، حاجی محمد یاسین، عبدالمجید مغل، سہیل عامر گھمن، آصف زمان، ڈاکٹر فیصل اکرام، میاں عمر ابراہیم، فراز احمد صدیقی، مخدوم رئیس قریشی، انجنیر محمد زبیر خان، مسز ثمینہ ناصر، محمد ثقلین، محمد راشد اشرف، ثاقب نعیم، سردار شبیر احمد، مجاہد علی، سید سلیم اختر، بیرسٹر مخدوم علی رئیس قریشی ،عبدالرحیم، افتخارشاہد، شفیق الرحمان،نفر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد اقبال داؤد نے فیصل نیاز ترمذی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین بر یج کا کردار ادا کیا اور کاروباری لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے فیصل نیازترمذی کو ان کی گراں قدر خدمات پر خصوصی شیلڈ اور تاحیات بزنس کونسل کی ممبر شپ سے نوازا گیا۔

تقریب کے سپانسرز چیمپئن نیون گروپ، ایم آئی ایچ گروپ اور دیگر کو بھی شیلڈیں دی گئیں۔ اس موقع پر پاکستان کی جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور آخر میں مصطفیٰ الطاف نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!