تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ گلاسگو کے ڈائریکٹرعلامہ محمد شاہد بابرکا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

0

ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ گلاسگو کے ڈائریکٹر اور منہاج سکالر فورم برطانیہ کے صدر علامہ محمد شاہد بابر کا ڈبلن ائر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے خواتین کا ایک وفد بھی تشریف لایا جن میں ٹیم لیڈر مریم خان بریڈ فورڈ فاطمہ صدیقی جنرل سیکرٹری منہاج سسٹر یو کے اور عائشہ پروین نارتھ زون یو کے شامل تھیں ۔

استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ، سینئر نائب صدر رضوان احمد طور ،نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدیر ،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محی الدین ، مدثر علی اور محمد مزمل عرفان شامل تھے، محمد مزمل عرفان نے معزز مہمان علامہ محمد شاہد بابر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

وسیم بٹ نے استقبالیہ وفد کا تعارف کروایا، علامہ محمد شاہد بابر اپنے اس دو روزہ میں سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس میں خصوصی خطاب فرمائیں گے، اس کے علاوہ وہ تحریک منہاج القرآن کے رفقا و اراکین وابستگان تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جن میں تحریکی و تنظیمی امور اور دیگر مسائل پر خصوصی گفتگو بھی فرمائیں گے۔

وسیم بٹ نے علامہ محمد شاہد بابر کو تمام پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور چند ہدایات بھی فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!