بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملک بھر کےریٹائرڈ ممتاز گروپوں کے نمائندوں اور ریٹائرڈ ممتاز افراد کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی شاندار روایات کو آگے بڑھائیں گے اور ہمیشہ اپنی حقیقی سیاسی خوبیوں کو برقرار رکھیں گے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شی جن پھنگ نے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں مصافحہ کیا، وقتاً فوقتاً بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔کانفرنس میں ان ممتاز ریٹائرڈ گروپس اور ریٹائرڈ افراد کی نمایاں کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔