محمد عادل خان قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین منتخب

0

رپورٹ (فرقان نیازی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی میں وائس چیئر مین خیبر پختون خوا کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد، محمد عادل خان قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

قومی امن کمیٹی برائےبین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے ارکان نے محمد عادل خان کو پھولوں کی مالا پہنا کر مبارک باد دی۔

یہ تقریب امن، محبت، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے کمیٹی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔ تمام شرکاء نے اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

عادل خان نے مزید بتایا کہ میں بطور وائس چیئرمین کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاؤنگا اور امید کرتا ہوںکہ میں قومی امن،انسانی حقوق اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کرونگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!