مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا مقصد اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کو فروغ دینا ہے، میاں محمد صغیر
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا مثبت انداز میں جواب دیتی ہے، چودھری خالد بشیر
پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا
مسلم لیگ ن بحرین کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ میاں محمد صغیر کی دبئی میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن بحرین کے سوشل میڈیاٹیم کے ہیڈ میاں محمد صغیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم (SMT ) کا مقصد اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کو فروغ دینا ہے۔
بحرین میں ہماری ٹیم اور دیگر ممالک میں مقیم ن لیگ کے کارکنان اخلاقیات کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا مثبت انداز میں جواب دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار میاں محمد صغیر نے دبئی میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشا ئیہ میں ن لیگ متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ ن بحرین کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ میاں محمد صغیر کے اعزاز میں عشا ئیہ کا اہتمام مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سرپرست چودھری خالد بشیر اور ندیم بٹ نے کیا تھا جس میں سمیع اللہ بٹ، محمد حماد، عدیل عباسی اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملے اور مہنگائی و بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ۔
چودھری خالد بشیر نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ھوئے ہم مسلم لیگ ن کے ویژن اور مشن کی ترویج و اشاعت کا کام کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی اوورسیز تنظیمیں پاکستان میں مسلم لیگ کو سپورٹ کر رہی ہیں جس سے ملک میں ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے۔
میاں محمد صغیر اور چودھری خالد بشیر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ن لیگ کا سوشل میڈیا نیٹ ورک بہت مضبوط ہے جو ہر منفی پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے ۔