میئربرمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
کینیڈا کے معاشرے میں تمام مذاہب کے افراد مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، محمد جاوید چودھری
میئر پیٹرک براؤن نے الیکشن میں ان کی کامیابی پرمسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا
مسلمان کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں میئر پیٹرک براؤن کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
دبئی (طاہر منیر طاہر) کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ لمیٹڈ محمد جاوید چودھری نے کہا ہے کہ کینیڈا کے معاشرے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے افراد بڑے خلوص اور پیار محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
افطار ڈنر میں ممبر پارلیمنٹ شفقت علی، ایم پی سونیا سدھو، طاہر چودھری، طارق چودھری، طاہر خاں، انور چٹھہ، عبدالرشید بھائی، قمر علی، میاں توحید، میاں وقاص، چودھری جاوید اقبال، محمد آصف، میاں زاہد، غلام نبی، حسن جاوید چودھری، شہروز جاوید چودھری، میاں ندیم،عمیر خاں، رانا حسیب، مرتضی جوئیہ اور بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
میزبانوں میں علاقائی کونسلر نجوت کور برار بھی موجود تھیں۔ محمد جاوید چودھری نے کہا کہ ر میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن نے برمپٹن کے سرکردہ مسلمانوں کو افطار ڈنر میں مدعو کرنے کی روایت قائم کرکے مسلمانوں کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کا جو عملی ثبوت دیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں مبارک پیش کرتے ہیں اور توقع ظاہر کرتے ہیں اتحاد و اتفاق کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر پیٹرک براؤن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے الیکشن میں اور ان کی کامیابی کے بعد مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کے بھرپور تعاون کا بطور خاص ذکر کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ مسلمان کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
تقریب سے ممبر پارلیمنٹ شفقت علی اور سونیا سدھو نے بھی خطاب کیا جبکہ مسجد ابراہیمی کے انور چٹھہ کی طرف سے برمپٹن سٹی ہال مغرب کی ا ذان نے روح پرو ر سما ں پیدا کیا۔ اس ہال میں ا ذان اور پھر باجماعت نماز سے برمپٹن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔