کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام انارکلی بینکوٹ لاہور میں افطار ڈنر

0

ملک میں جب بھی کوئی آفت آئی کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی ٹیمیں سب سے پہلے پہنچیں

کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی تین دہائیوں سے خدمت اور علاج کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے

افطار ڈنر کے موقع پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب کا خطاب

دبئی (طاہر منیر طاہر) ملک میں جب بھی کوئی آفت آئی ہم کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی ٹیموں کے ساتھ سب سے پہلے متاثر ہ جگہ پر پہنچے ،وہ سندھ کا دور افتادہ علاقہ ہو یا بلوچستان کا ،خدمت اور علاج کا یہ سفر تین دہائیوں سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام انارکلی بینکوٹ ڈیفنس روڈ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر فیاض رانجھا، ڈاکٹر یمنی، ڈاکٹر حذیفہ اور الماس جوندہ نے کیا۔

انھوں نے کہا ملک میں جب بھی سیلاب آیا یا زلزلہ نے تباہی مچائی ہم نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ،ہماری ٹیموں نے تھر کے علاقے میں جہاں جوہڑوں سے انسان اور جانور پانی پیتے تھے وہاں میٹھے پانی کے دو ہزار کنوئیں اور اتنے ہی ہینڈ پمپ لگوائے۔بے گھروں کے لئے گھر تعمیر کر کے دیئے ، روہنگیا کے مسلمانوں اور غزہ کے مظلومین کی بھی ہر ممکن مدد کی،حال ہی میں فلسطینی طلبہ جو اسلام آباد آئے ان سے بھی ملاقات کر کے ان کو ہرممکن مدد کا بھی وعدہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدمت اور علاج کا سفر تین دہائیوں سے جاری ہے جو آپ سب کے عطیات اور تعاون سے ہی ممکن ہوا، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا اچھے کام کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، آ ج نیکی کے کام کرنے والوں میں ڈاکٹر آ صف محمود جاہ ہمارے درمیان مو جود ہیں جو مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ فوری پہنچتے ہیں، ڈاکٹر یمنی جنرل سیکرٹری کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے کہا یہ سوسائٹی 1998سے دکھی انسانیت کی مدد کررہی ہے۔

سوسائٹی کے زیر اہتمام کلینکس ،ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ ہوتا ہے اسی طرح غریب بچوں کے لئے سکول ،سلائی کڑھائی کے مراکز اور رمضان المبارک میں فری دسترخوان اور عیدین پر راشن پیکج سمیت کئی فلاحی منصوبے کامیابی سے مخیر حضرات کی مدد سے جاری ہیں، الماس جوندہ نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئیے ۔

ڈاکٹرحذیفہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی انسانیت کے لئے خدمات کا مختص مگر جامع خلاصہ بیان کیا ، پروفیسر مزمل احسن اور ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے بھی اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے اسلام کی تعلیمات اور زندگی میں نیکیوں کے کام اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنے والوں کے اجر و ثواب کے ساتھ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!