مسلم لیگ ن دبئی کے عہدیداران کے عہدیداران کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام
دوران عشائیہ وزیر موصوف نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سنے اور سیاسی امور پر گفتگوبھی کی
دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ ن دبئی، یو اے ای کے عہدیداران نے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں عشا ئیہ کا اہتمام کیا۔

دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں سابقہ چیئرمین چوہدری عرفان علوی، چوہدری محمد رازق گجر نائب صدرمسلم لیگ ن دبئی ، چوہدری طارق محمود گھمن، چوہدری ذیشان گھمن ، شکیل شاہ، ملک شبیر احمد اعون اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح انہیں عزت دی اور استقبال کیا وہ اس پر ان کے ممنون و مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار امارات آئے ہیں اگلا دورہ جلد ہو گا جس میں وہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں سے ملیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔
دوران عشا ئیہ وزیر موصوف نے اوورسیز کیمونٹی کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی امور پر گفتگوبھی کی۔