نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات

0

سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے وفد کو خوش آمدید کہا

وفد میں ایئر وائس مارشل عامر منیر، چیف انسٹرکٹر، این ڈی یو کے اے او ڈی اور اعلیٰ فوجی اور سول سروس کے افسران شامل ہیں

دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، علمی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU)، اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس (NSWC) کے وفد کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے غیر ملکی مطالعاتی دورے کے دوران میزبانی کی۔

اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ مذاکرات، علمی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا ہے۔سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایئر وائس مارشل عامر منیر، چیف انسٹرکٹر، این ڈی یو کے اے او ڈی اور وفد کا استقبال کیا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول سروس کے افسران کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔

سفیر نے دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے میں اس طرح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وفد متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور یو اے ای کے دیگر اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کرے گا۔ وفد کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]