پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا کا دورہ دبئی

0

مسلم لیگ ن دبئی کی طرف سے شجاعت علی پاشا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا دبئی میں اپنے دوستوں اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کی- سید شجاعت علی پاشا کی دبئی آمد پر ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

عشائیہ میں چودھری طارق محمود گھمن، وقاص گھمن، چودھری عبدالرزاق ، ذیشان مدثر گھمن، ساجد چودھری، وقار خان اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر مہمان خصوصی کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی ۔

سید شجاعت علی پاشا نے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور امارات میں مسلم لیگ ن کا جھنڈا بلند کرنے پر پارٹی کارکنوں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اوو رسیز تنظیموں سے پاکستان میں ن لیگ کو تقویت ملتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]