روچڈیل میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری نامزد ڈپٹی لیڈر کونسلر فیصل رانا نے پرائیویٹ جہاز اڑا کر سب کو حیران کر دیا
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) کہتے ہیں ناں شوق دا کوئی مؤل نئیں درست بات ہے ۔ برطانیہ کے شہر روچڈیل میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری نامزد ڈپٹی لیڈر کونسلر فیصل رانا نے پاکستان سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات پاکستان نیوی میں انجام دینے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا کاروبار سے اپنا سفر شروع کیا پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا ۔
بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر عملی زندگی کے رنگ میں ڈھال کر اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے کا عزم کیا ،کچھ برس پہلے کمیونٹی کے پرزور اصرار پر کونسلر کا الیکشن لڑا اور لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئے اور بعد میں اپنی اہلیہ کو بھی کونسلر منتخب کروا لیا، انہیں پائلٹ بننے کا شوق پیدا ہوا تو نجی ٹریننگ سنٹر سے پرائیویٹ پائلٹ کے لیے سیکھنا شروع کر دیا اور پھر پرائیویٹ پائلٹ کا لائسنس لیکر ثابت کیا کہ اگر سیکھنے کی جستجو شوق کے ساتھ مالی وسائل اجازت دیں تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔
بین الاقوامی صحافتی شخصیت عارف چوہدری کو ایک دن اپنے ذاتی پرائیویٹ جہاز میں مانچسٹر سے لیورل پول ساؤتھ پورٹ تک کا ہوائی سفر کروایا اور کچھ دیر کنٹرول عارف چوہدری کے ہاتھ میں دیا واپسی پر جب جہاز کو ائیرپورٹ پر اتارنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی میں چودہ سال پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے کے بعد 1996 برطانیہ مستقل سکونت اختیار کر لی۔
پائلٹ بننے کا شوق ایک بار ترکیہ گیا ہوا تھا وہاں سے پیدا ہوا ،پرائیویٹ ٹریننگ سنٹر سے پرائیویٹ پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا پچھلے دو برسوں سے جہاز اڑا رہا ہوں ٹریننگ سخت اور مہنگی ہے میں نے خراب موسم میں جہاز اڑانے کی ٹریننگ بھی لے لی ہے کیونکہ ہم دو سے اڑھائی ہزار فٹ کی بلندی تک جہاز اڑاتے ہیں اس لیے ہمہ وقت ارد گرد کے ماحول کو اپنی آنکھوں سے جائزہ لینا پڑتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب وہ فلائنگ انسٹرکٹر کا کورس کر رہے جونہی امتحان پاس کر لیا تو پھر میں پرائیویٹ لائسنس کے لیے نئے سیکھنے والوں کو ٹریننگ دینا شروع کر دوں گا، انکا کہنا تھا کہ جب اللّٰہ تعالیٰ نے آپکو ہر چیز سے نوازا ہو اور آپ اولاد کی ذمہ داری سے بھی فارغ ہو جائیں تو اللّٰہ تعالیٰ نے آپکو ایک ہی زندگی دی ہے اسے بھرپور طریقے سے گزارنا چاہیے۔
انہوں نے پرائیویٹ پائلٹ لائسنس اور کمرشل لائسنس بارے تفصیلی آگاہی بھی دی ۔