اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد آفس میں ڈائریکٹر آف بورڈ کمیٹی چوہدری آصف محمود سے اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد آفس میں ڈائریکٹر آف بورڈ کمیٹی چوہدری آصف محمود سے خوش گوار ماحول میں ملاقات اور اوورسیز پاکستانیوں نے چوہدری آصف محمود کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا انکی تعیناتی پر پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی اور قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
پاک آرمی کو معروف بین الاقوامی کاروباری شخصیت اور ڈائریکٹر آف بورڈ کمیٹی او پی ایف چوہدری آصف محمود کیطرف سے گفٹ کی گئی پانچ ایمبولینس کا بھی دورہ کیا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے پاک آرمی زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور میاں نواز شریف زندہ باد میاں تیرے جانثار کے نعرے لگائے گئے۔

ملاقات کرنیوالوں میں مسلم لیگ ن برطانیہ ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا ، مسلم لیگ ن عمان کے سینئر نائب صدر مقصود احمد بٹ ، مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلیٰ جاپان رانا ابرار حسین ،جاپان سے بزنس مین مسٹر ملک، عمیر احمد بٹ ایڈوکیٹ، چوہدری نعیم چڈھر،محمد وسیم و دیگر شامل تھے۔