بیرسٹرامجد ملک کا اسکینڈینیویا ممالک کی کمیونٹیز کی تقریب سے خطاب، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا عزم

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن، ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک پروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے منعقد کی جانے والی اس پروقار تقریب میں سویڈن، ڈنمارک اور ناروے سے تعلق رکھنے والی مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات جن میں ڈاکٹرز ،وکلا انجینئرز ،بزنس مین، پروفیشنلز ،سیاسی ،مذہبی ،ادبی،صحافتی اور سماجی رہنماؤں پر مشتمل ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مالمو میں انعقاد پزیر ہونے والی اس تاریخی اور پروقار تقریب کے میزبان سویڈن کی ممتاز کاروباری ،سماجی اور سیاسی شخصیت اسد ایاز اور ان کی ٹیم تھے جبکہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کے معروف وکیل وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک تھے جنہوں نے اس پروقار تقریب سے خطاب کیا اور تارکین وطن کے مسائل سنے۔

بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں پنجاب اوورسیز کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تارکین وطن کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے یورپ کی تاریخ میں پہلی بار اسکینڈینیویا کے تین ممالک سویڈن، ڈنمارک اور ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں ایک جگہ پر اکٹھے ہونے اور ایک پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔جبکہ شرکا جن میں سویڈن، ڈنمارک اور ناروے مسلم لیگ ن کے صدور اسکینڈینیویا کے کوآرڈینیٹر اور سرکردہ شخصیات نے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک ایک متحرک اور محنتی قانون دان ہیں، انکی بطور وائس چیئرپرسن تقرری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اعزاز ہے۔شرکا نے اس موقع پر اسکینڈینیویا میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل سے بیرسٹر امجد ملک کو آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے خل پر زور دیا ۔

تقریب میں برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے دیگر مہمانان گرامی نے بھی خطاب کیا جن میں برطانیہ کے معروف اور سینئر صحافی غلام حسین اعوان نے صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنا پیغام دیا جبکہ دوسرے مہمانوں جن میں آر اے شہزاد، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما امانت انجم ، رانا ستار و دیگر نے اپنے خطاب میں یونٹی کا پیغام دیا ۔تقریب میں مظلوم کشمیریوں اور پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]