کرییٹومائنڈز میڈیا کی روح رواں چیف ایگزیکٹو فرزانہ افضل کی جانب سے خواتین کی جسمانی و نفسیاتی صحت بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) کرییٹو مائنڈز میڈیا creative minds media کی روح رواں چیف ایگزیکٹو فرزانہ افضل کی جانب سے ہیلڈ گرین ویلج ہال میں خواتین کی جسمانی و نفسیاتی صحت بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر یاسر عباسی ۔بی بی سی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی راحیلہ بانو ،روبینہ راجہ و دیگر سرکردہ خواتین کی شرکت۔

ڈاکٹر یاسر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے خواتین کے ساتھ بچپن میں جنسی طور پرپیش آنے والے واقعات کے باعث انکی نفسیاتی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے اس بارے کیسے نبٹا جا سکتا ہے ہم نے انکی نفسیاتی صحت بارے آگاہی دی تاکہ وہ اپنے بچوں کو اس بارے بہتر آگاہی اور تربیت دے سکیں تاکہ انکا مستقبل شاندار ہو۔

روبینہ راجہ نے کہا کہ خواتین کی راہنمائ کے لیے آج ہمارا انیسواں سیمینار تھا ہم خواتین کی ذہنی و جسمانی کے ساتھ سماجی مسائل کے حل بارے انہیں مفید معلومات فراہم کرتے ہیں ہمارے سیمنار انتہائ کامیابی سے جاری ہیں ہم پیشہ ور افراد کو شکریہ ادا کرتے ہیں جو سیمنار میں آکر مفید معلومات فراہم کرتے ہیں ۔

میزبان فرزانہ افضل کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کی جسمانی ذہنی و نفسیاتی صحت بارے مفید معلومات فراہم کرتے ہیں خواتین کے ساتھ بچپن میں جنسی طور پر پیش آنے والے ناگوار واقعات بارے ڈاکٹر یاسر عباسی نے مفید معلومات فراہم کی جسے خواتین نے انتہائی مفید قرار دیا اجکی ورکشاپ کا فائدہ سماجی رابطوں کے توسط سے بڑی تعداد میں خواتین کو پہنچے گا۔

بی بی سی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی راحیلہ بانو نے ورکشاپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے انتہائی مفید ورکشاپ تھی جس سے خواتین کو اپنے بچوں کی پرورش تعیلم و تربیت میں معاون ثابت ہو گیکرییٹو مائنڈز میڈیا creative minds media کی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے انکی ذہنی جسمانی و نفسیاتی صحت بارے ورکشاپ کا انعقاد قابل ستائش و تاریخی کارنامہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]