پاکستان کی مسلح افواج، بری، بحری اور بالخصوص فضائیہ کے نوجوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد ۔ میں مسلح افواج بری بحری اور بالخصوص فضائیہ کے نوجوانوں کی عظمت کو سلام جنہوں نے کمال مہارت سے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور بھارت میں گھس کر انکے مختلف شہروں میں ائیر بیس کو تباہ کر دیا۔

ہم ایک غیرت مند قوم ہیں مادر وطن کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ نورالاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے وڈیو پیغام میں کیا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ملت کی جان و مال کی حفاظت کا جو ذمہ لیا ہے اسے بخوبی سر انجام دیا، ہمارے پاک فضائیہ کے نوجوانوں، پائلٹوں نے مشن پہ جانے سے پہلے جو اپنی وصیتوں پہ دستخط کیے تاریخی آور جذبہ ایمانی سے سرشار اور شہادت کو سینے سے لگا کر گئے ہم ان غازیوں کی اس لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

ان کا مذید کہنا تھاکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا تعلق سادات گھرانے سے وہ حسینی اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں، انکی پیشہ وارانہ خدمات قابل ستائش و فخر ہیں، ہم ال نبی کے غلام ہیں اللّٰہ تعالیٰ مادر وطن کو دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے ،پاکستان تاقیامت قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]