فیصل آباد میں غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر 17سالہ امریکی لڑکی نے خودکشی کرلی

0

فیصل آباد(تارکین وطن نیوز)غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے پر امریکی لڑکی نے خودکشی کر لی، ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ارسلان اور کمال انور نے دھوکے سے 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزحاصل کیں اور اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیں،شائلن ڈکسن ان کی اس حرکت سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کر لی۔

ایف آئی اے نے تکنیکی ذرائع سے ملزموں کا سراغ لگایا اور دونوں کو فیصل آباد کے قصبے ڈجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ناقابل تردید ثبوت، شواہد اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی، میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، یا پھر امریکا میں ہی لڑکی کے ساتھ سیٹل ہونا چاہتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!