اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ،سردار ذوالفقار علی دلہہ

0

سابق ممبر نجکاری بورڈ و اورسیز بورڈ ایم این اے سردار ذوالفقار علی دلہہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

عشائیہ کا اہتمام محمد ثقلین مہرواور میزبانی کے فرائض ملک محمد یاسین نے ادا کئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی طرف سے سابق ممبر نجکاری بورڈ و اورسیز بورڈ ایم این اے سردار ذوالفقار علی دلہہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

عشائیہ میں یاسر امتیاز اعوان، ملک آصف اعوان، محمد عبداللہ کہوٹ، ملک عمران، ملک حسن یاسین، چوہدری نوید گجر، راجہ رضوان، رانا شہر یار، انفارمیشن سیکریٹری ابوظہبی چوہدری نوید علی، یوتھ راہنما چوہدری زعفران، ریحان خان، ممبر سوشل میڈیا ٹیم محمد سہیل سمیت چکوال اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے راہنما ئو ں اور کارکنان نے شرکت کی۔

عشائیہ کا اہتمام محمد ثقلین مہروصدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور میزبانی کے فرائض ملک محمد یاسین نے ادا کئے۔

اس موقع پرسردار ذوالفقار علی دلہہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مہنگائی مکا ئو مارچ کرنے والے اب عوام مکا ئو مہم پر کاربند ہیں، مہنگائی کی نئی لہر سے عوام کا جینا دو بھر ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!