پی ایم ایل این کے مرکزی نائب صدر عزیز اللہ سائیں کی طرف سے دعوت کا اہتمام

0

نائب صدرپی ایم ایل این امارات اظہر اسماعیل سے اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی نائب صدر عزیز اللہ سائیں کی طرف سے دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی ایم ایل این امارات کے عھدیداروں اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں غلام مصطفیٰ مغل، راجہ ظہیر سملالوی اور رانا محمّد نعیم وغیرہ شامل تھے، اس موقع پر عزیز اللہ سائیں نے سندھ کی روائتی سندھی اجرک اور ٹوپی بطور تحفہ مہمانوں کو پیش کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدراظہر اسماعیل کے بھائی کے انتقال پر لیگی عہدیداران اور ارکان نے ایک ریفرنس کے ذریعے اظہر اسماعیل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے مرحوم بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!