پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن دبئی سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد پاکستان کے سیلاب زدگان کو بھیج دی گئی

0

انجینئر زبیر خان اور خلیل بونیری خود امدادی سامان لے کر کالام پاکستان پہنچ گئے

امدادی رقم اور ضروری اشیاء ضرورت مندوں اور مستحقین کو خود تقسیم کی جائیں گی

پاکستان جانے سے قبل انجینئر زبیر خان کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات

دبئی(طاہر منیر طاہر)پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن یو اے ای کے صدرانجینئر زبیر خان اور خدائی خدمتگار خلیل بونیری سیلاب زدگان کے لئے امدادی پیکج لے کر پاکستان پہنچ گئے۔

وہ کالام میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگائیں گے، امدادی پیکج لے کرجانے سے قبل انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان جا کر اپنے امدادی مقاصد اور طریقہ کارسے آگاہ کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ وہاں جا کر لوگوں کو امداد پہنچائیں جہاں لوگوں کو مدد کی شدید ضرورت ہے،انجینئر زبیر خان نے بتایا کہ انہوں نے دوستوں سے مل کر ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم جمع کی ہے جسے وہ لے کر خود پاکستان جا رہے ہیں جبکہ اس سفر میں ان کے ساتھ خلیل بونیری بھی ہوں گے۔

طے شدہ پروگرام کے تحت وہ خیمے اور دوسری امدادی اشیاء وہیں سے خرید کر ضرورت مندوں کو خود دیں گے تا کہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!