داتو سری انور ابراہیم نے ملائشیا کے 10ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)داتو سری انور ابراہیم نے ملائشیا کے 10ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ،جس سے عام انتخابات کے نتائج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ۔

انور ابراہیم اور ان کے اتحادیوں نے عام انتخابات میں 82 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کی جو کہ سادہ اکثریت کے لیے درکار 112 نشستوں سے کم ہونے کی وجہ سے حکومت سازی میں تاخیر کا سبب بنی ۔

جبکہ سابق وزیر اعظم تان سری محی الدین یاسین اور ان کے اتحادیوں کو 73 نشستیں مل سکیں ،اس اتحاد میں اسلامی سیاسی جماعت PAN اپنی 49 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ۔

کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہ مل سکنے کے باعث طویل عرصہ سے برسراقتدار یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن (UMNO) کی قیادت نے انور ابراہیم کی بطور وزیراعظم ، متحدہ حکومت پر رضامندی ظاہر کرنے سے یہ ڈیڈ لاک ختم ہوا ۔

ملائیشیا کی سیاست میں یہ اتحاد دلچسپی سے خالی نہیں ، کیونکہ دونوں جماعتیں طویل عرصہ سے آپس میں سخت تنا ئو کا شکار تھیں۔ سباء اور سراواک جزائر کی دیگر بااثر جماعتوں نے بھی ملکی ترقی کیلیے بادشاہ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ملائشین بادشاہ نے انور ابراہیم اور ان کی نئی حکومت سے نرمی اختیار رکھنے اور تمام مخالف جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی درخواست کی ہے۔

ملائشین بادشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والے سب کچھ نہیں جیتتے، اور ہارنے والے اپنا سب کچھ نہیں ہار جایا کرتے، لہٰذا آنے والے دنوں کیلئے سب مل کر کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!