اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی ایم ایل این سے بہت سا ری توقعات وابستہ ہیں

0

ہر پاکستانی کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا

الیکشن جیتنے کے لئے الیکشن سے قبل ہر لیگی کارکن اور ووٹر سے رابطہ ضروری ہے،شمع بٹ

دبئی ( طاہرمنیر طاہر) جنرل الیکشنز جیتنے کے لئے ہر پاکستانی کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور ہر لیگی کارکن اور ووٹر سے رابطہ بے حد ضروری ہے، اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو پی ایم ایل این سے بہت سا ری توقعات وابستہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل این پرتگال کی صدر شمع بٹ نے ایک آن لائن انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا۔

اب بھی جن نا مساعد حالا ت میں محمد شہباز شریف کو حکومت ملی اسے برقرار رکھنا انہی کا کا م ہے، آنے والے جنرل الیکشنز سے قبل ہر مسلم لیگی لیڈر کو گراؤنڈ ورک کرنا ہو گا اور ہر لیگی کارکن اور ووٹر سے رابطہ کرنا ہو گا۔

مسلم لیگ کا ورکر اور ووٹر پاکستان کے کونے کونے میں موجود ہے جسے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہو گا اور ان کے گلے شکوے دور کرنا ہونگے،شمع بٹ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مسلم لیگ سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں- پی ایم ایل این کو ان کی امیدوں پر بھی پورا اترنا ہو گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس والی مختلف اشیا مثلاً موبائل فون لانے پر بھی ریلیف ملنا چاہیے، اندروں ملک ہموطنوں کو مہنگائی کی لہر سے بچانے کے لئے بھی پی ایم ایل این کو خصوصی اقدامات اٹھانے ہونگے، تا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹرپکا اورمضبوط رہے اور بھاری مینڈیٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جیت یقینی رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!