عالمی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،میاں اسلم اقبال
دبئی (عمر فاروق) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے دبئی میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد۔پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے خصوصی سرمایہ کاری پورٹل متعارف کرایاہے۔میاں اسلم اقبال نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے یوا ے ای میں ہیلپ ڈیسک قائم کررہی ہے۔عالمی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
دبئی ایکسپو کے دوران جن کمپنیوں سے معاہدے کیے گئے ان میں ملائیشین گرین ٹیک، پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ، آئی ایم جی ورلڈ انٹرنیشنل پروجیکٹ مینجمنٹ سائنسز لمیٹڈ، ڈریم ورلڈ لمیٹڈ کمپنی، سسٹین ایبل سٹی راوی انویسمنٹ لمیٹڈ، نوکیا، پاک بزنس کونسل، پاکستان اوورسیز کمیونٹی، ایلوکوذے گروپ آف کمپنیز، انٹرنیشنل پیکنگ فلمز، رومی فیبرک لمیٹڈ، میسرا ٹریڈنگ ود نیشنل فروٹ پروسیسنگ، وقار انٹرنیشنل ٹیکنالوجی دبئی، گاوا ہولڈنگ، اکنامیکل اینڈ انرجی، کنسٹرکشن کنسٹرکشن سسٹمز کمپنی لمیٹڈ اور ویلمیٹ انویسٹمنٹ یو اے ای شامل ہیں ۔
دبئی ایکسپو انٹرنیشنل ایونٹ ہے جس میں دنیا کے 192ممالک شرکت کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل ایونٹ دبئی ایکسپو میں شرکت کے لئے پنجاب کے 40محکموں میں سے 18محکموں کا انتخاب کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کودستاویزی فلموں، مباحثوں اور سیمینارز کے ذریعے اجاگرکیا جارہاہے۔ دبئی ایکسپو میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے ”پنجاب ایز“ کےدروازے عالمی برداری کے لئے کھل گئے ہیں۔ دبئی ایکسپو میں ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس پر خصوصی فوکس ہے۔
حکومت نے 25نوجوان سرمایہ کاروں کو اپنے خرچے پر دبئی ایکسپو میں بھجوایا ہے۔ سٹارٹ اپس دبئی ایکسپو میں اپنی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے آئیڈیاز شیئر کررہے ہیں۔دبئی ایکسپو میں پنجاب کے دستکار بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔ روزانہ ہزاروں افراد پاکستان پویلین کا دورہ کرتے ہیں اور پنجاب کی دستکاریوں کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔