عمران خان وزیراعظم رہنے کا آئینی اور اخلاقی جواز کھو چکے، پی پی پی کینیڈا

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ طاہر نے اپنے ایک مُشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں بڑے پیمانے پر بغاوت اور اتحادی جماعتوں کے حکومت سے الگ ہونے کے بعد عمران خان اراکین اسمبلی اور عوام کا اعتماد کھو چُکے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں اور اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو صدر مملکت ،آئین کے مطابق عمران خان کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیں۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے بائیس دن میں عمران خان کی بائیس سال کی نام نہاد جدوجہد کو زمین بوس کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!