پی ایم ایل این، یو اے ای کے دو بڑے عہدیداروں کی صلح کے موقع پر خیر سگالی دعوت کا اہتمام

0

غلام مصطفیٰ مغل اور عبدالمجید مغل کے درمیان صلح لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد ا لقیوم اعوان نے کروائی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اعوان نے وہ کم کر دکھایا جو کسی اور سے نہ ہو سکا

دوسرے ممالک میں مسلم لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک عبدالقیوم اعوان کو دیا جائے،کارکنوں کا مطالبہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سینیٹر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد ا لقیوم اعوان گزشتہ دنوں اپنے ذاتی وزٹ پر تشریف لائے تو انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ متعدد تقریبات میں شرکت کی ،لیگی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات پر انہیں پتا چلا کہ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل اور ان کے بردار حقیقی عبدالمجید مغل سے شدید سیاسی اختلافات ہیں جس کا برا اثر پی ایم ایل این، یو اے ای پر پڑرہا ہے اور پی ایم ایل این کے دو تین دھڑے بن گئے ہیں۔

اس پر عبد ا لقیوم اعوان نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور دونوں بھائیوں سے ایک ڈنر پر ملاقات کی جس کا اہتمام پی ایم ایل این دبئی کے نائب صدر غلام محی الدین نے اپنے ریسٹورنٹ پر کیا تھا ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثراور دیگر لیگی عہدیداران محمّد شہزاد بٹ ، جان قادر، عامر سہیل گھمن ، محمّد جمیل بنگیال بھی موجود تھے ،دونوں اطراف سے باتیں سننے کے بعد عبد ا لقیوم اعوان دونوں بھائیوں غلام مصطفیٰ مغل اورعبدالمجید مغل کو علیحدہ لے کر بیٹھ گئے اور دونوں میں اختلافات دور کروانے کے بعد صلح کروا دی جس پر تقریب میں شامل تمام لوگوں نے دونوں بھائیوں غلام مصطفیٰ مغل اورعبدالمجید مغل کو مبارکباد دی اور یہ نیک کام سر انجام دینے پرعبد ا لقیوم اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے وہ کم کر دکھایا جو کسی اور سے نہ ہو سکا ، دونوں بھائیوں کی صلح پر پی ایم ایل این، یو اے ای کے نائب صدر عزیزاللہ سائیں نے شارجہ میں ایک خیر سگالی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں غلام مصطفیٰ مغل، عبدالمجید مغل ، پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثراور دیگر لیگی عہدیداران محمّد شہزاد بٹ ، محمّد جمیل بنگیال، راجہ عابد حسین ، غلام محی الدین، ملک نوید ، راجہ ظہیر، اویس قریشی ، حاجی فضل محمود ، خرم رشید ، راجہ ثاقب ، رانا نعیم ، فاروق وڑائچ ، ازرم خیم ، سہیل مہربان ، اور سید ابراہیم جیلانی کے علاوہ متعدد لیگیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سب نے غلام مصطفیٰ مغل اور عبدالمجید مغل کو آپسی ناراضگیاں ختم کر کے صلح کرنے اور مل کر ساتھ چلنے پر مبارکباد دی،تقریب میں شریک لیگی کارکنوں نے کہا کہ جس کمال سیاسی بصیرت سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد ا لقیوم اعوان نے پی ایم ایل این، یو اے ای میں دھڑے بندی ختم کروائی ہے وو قابل تعریف ہے، پی ایم ایل این، یو اے ای کے کارکنوں نے تجویز دی ہے کہ دوسرے ممالک میں مسلم لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک عبد ا لقیوم اعوان کو دیا جائے تا کہ ہر جگہ مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن کو اندروں اور بیرون ملک مضبوط کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!