اقتدار سے علیحدگی کے بعد عمران خان اپنے حواس کھو چکے، راؤ طاہر

0

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)عمران خان اقتدار سے علیحدگی کا صدمہ برداشت نا کرنے سے اپنے حواس کھو چکے ہیں اور اس وقت ریاست پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے تارکین وطن نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز کبھی آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں توکبھی سُپریم کورٹ کو۔ اس وقت عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کر رہے ہیں اور ملکی سالمیت کے درپے ہیں۔

عمران خان کو اس طرح کی کھلی چھٹی دینا ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

پیپلز پارٹی کینیڈا ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کا فوری طور پر نفسیاتی علاج کیا جائے اور ان کو کم از کم ایک سال کے لئے کسی نفسیاتی ڈاکٹر کے زیر علاج رکھا جائے ورنہ خدشہ ہے کہ وہ اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!