پاکستانی صحافی کا اعزاز

0

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی کو گولڈن ویزا سے نوازا

سعدیہ عباسی نے کرونا وبا کے دوران نوکریوں سے محروم ہونیوالے مزدوروں کو مفت ٹکٹ دے کر واپس وطن بھجوایا تھا

دبئی(طاہرمنیر طاہر)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی کو گولڈن ویزا سے نوازا ۔ سعدیہ عباسی وہ پہلی پاکستانی صحافی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ۔

سعدیہ عباسی نے کرونا لاک ڈاؤن میں آگاہی مہم میں حصہ لیتے ہوئے دو ہزار سے زائد پاکستانی مزدوروں کو مفت ٹکٹ دے کر واپس وطن بھجوایا جو نوکریوں سے محروم ہو چکے تھے ۔

کرونا سے پہلے اور بعد میں یو اے ای کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ۔

اس کے علاوہ انھوں نے یو اے ای کا ترانہ پہلی مرتبہ کسی بھی غیر ملکی زبان میں ترجمے کے ساتھ اردو میں فلمایا جسے حکومت یو اے ای کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!