جدہ میں بحر الحمرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح،دنیا بھر سے معروف اداکاروں کی شرکت

0

فلم فیسٹیول میں67ممالک کی138فلمیں دکھائی جائیں گی

جدہ(امیر محمد خان سے)جدہ میں بحر الحمرا نٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا اس فلم فیسٹیول میں 67ممالک کی 138فلمیں دکھائی جائیگی ،غیر مکینوں اور سعودی رعایا کیلئے 34 زبانوں پر مشتمل فلمیں دکھانے کا اہتمام سمندر کے کنارے کیا گیا جہاں بڑے اسکرین پر ہزاروں کی تعداد لوگ فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں دنیا کے بڑے اداکاروں نے شرکت کی جن میں حایفہالمنصور ،بھارتی فنکار شاہ رخ خان ، اکشے کمار ،کاجل کرینا کپور ،سیف علی خان ،، پاکستان سے معروف اداکارہ سجل علی،فلم پروڈیوسر جمائمہ خان ،اور دنیابھر سے اداکار شرکت کررہے ہیں اس سلسلے میں ساحل سمندر کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا گیا ہے تاکہ فلم دکھائی جاسکے ۔

پہلے روز ہندوستانی فلم دل والے دولہنیا لے جائینگے اس موقع پر فلم کے ابتدا سے قبل شاہ رخ خان اور کاجل نے اسٹیج پر آکر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فلموں کے مکالموں سے ہزاروں حاضرین سے داد حاصل کی ۔شاہ رخ خان گزشتہ دو ہفتوں سے جدہ میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!