پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے آفیسر نے علم وادب کی دنیا میں عظیم کارنامہ سرانجام دے کر پولیس کا روشن چہرہ عیاں کر دیا
لاہور(تارکین وطن نیوز)پولیس کے غیر مہذب روپے اور تشدد کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنتے ہیں
مگر پریزن پولیس پنجاب سے تعلق رکھنے والے آفیسر شعیب احمد وڑائچ اسسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل نے علم وادب کی دنیا میں ایک عظیم کارنامہ سرانجام دے کر پولیس کا روشن چہرہ عیاں کیا ہے۔
شعیب احمد نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کے لیے لائٹ ہاؤس کے نام سے ایک بہترین کتاب لکھی ہے ۔ یہ واحد کتاب ہے جو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سنگل پیپر کے سلیبس کے عین مطابق ہے۔
لائٹ ہاؤس ایک جامع اور آسان کتاب ہے جسے سرکاری نوکری کے خواہش مند طالب علموں کے حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ مختصر وقت میں یہ کتاب شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شعیب احمد وڑائچ ایک ایماندار پولیس آفیسر اور مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ، تھائی کووانڈو میں بلیک بیلٹ اور شاعر بھی ہیں۔