ہرڈویژن کا خود دورہ کرنے، یوتھ لیگ اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و نائب صدر مریم نواز شریف کی دبئی میں کارکنوں سے ملاقات
پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر کو خواتین کےلئے کا م کرنے کی خصوصی ہدایت
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و نائب صدر مریم نواز شریف نے پاکستان جانے سے قبل مختصر وقت کے لئے دبئی میں قیام کیا اورپاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں غلام مصطفیٰ مغل، آزاد علی تبسم، احسان الحق باجوہ، محمد غوث قادری، راجہ ابوبکر آفندی، عبدالوحید پال، فیصل الطاف، شوکت بٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثرشامل تھیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع دے گی اور ان کی رہنمائی کریگی، انہوں نے کہا کہ وہ ہرڈویژن کا خود دورہ کرنے، یوتھ لیگ اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ینگ جنریشن سے تجاویز اور آراء لے کر نوجوانوں کی ذیلی تنظیموں کو مضبوط کیا جائے گا، امارات کے لیگی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کاہے۔
برسراقتدار آکر نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو مسائل کے بھنور سے اسی طرح نکالیں گے جس طرح تباہ حال پاکستان کو 2013 میں نکالا تھا، اس سلسلہ میں نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و نائب صدر مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر سے کہا کہ وہ خواتین کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔