عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بدولت عوامی شعور بیدار ہو چکا،محمد ثقلین مہرو
دبئی(طاہر منیر طاہر)محمد ثقلین مہرو سابق صدر پی ٹی آئی ابوظہبی کی سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ سید علی حیدر زیدی سے کراچی میں ملاقات۔
ملاقات میں پی ٹی آئی اوورسیز تنظیم کے کردار اور انٹرا پارٹی انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور کا الیکشن صاحبانِ اختیار کے لیے واضح پیغام ہے کہ ملکی بہتری اسی میں ہے کہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار عوامی امنگوں کے مطابق انکے منتخب کردہ نمائندوں کو منتقل کریں۔
ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار بھی موجود تھے۔ محمد ثقلین مہرو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ مکمل متفق ہیں اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہر اوّل دستہ ہیں ۔
محمد ثقلین مہرو نے مزید کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کی بدولت عوامی شعور بیدار ہو چکا اور اب عوام اپنے نمائندے خود منتخب کرنا چاہتے ہیں۔