فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ماہانہ مشاعرہ کا احوال

0

علم و ادب کواگرسماجی خدمت سے منسلک کر دیا جائے تو اس کی افادیت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوتا ہے

دبئی (رپورٹ:محمد ایوب صابر) فاطمہ لائف کیئر ہسپتال میں جسمانی و روحانی علاج معالجے کے ساتھ بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کے تعلیم و تزکیہ سمیت ادبی علمی فنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کچھ یادیں کچھ باتیں کے عنوان سے ماہانہ مشاعرہ میں معزز مہمانوں نے سامعین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے خوب داد حاصل کی معزز شعراء کرام نے اپنے کلام کے ساتھ فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ فاطمہ لائف کیئر ہسپتال کی بہترین اعلی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور فاطمہ کیئر ہسپتال کے زیر اہتمام شاندار مشاعرہ کا سہرا فاطمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جید عالم دین، سماجی رہنما اور درد دل سے مکمل آشنا شخصیت قاری عمر وقاص کے سر جاتا ہے ۔

مشاعرے کی صدارت بین الاقوامی شہرت کے حامل استاد شاعر سید عدید نے فرمائی، مہمانان خصوصی کی نشستوں پر آصف علی علوی اور محمود حیدر پیرزادہ جلوہ افروز تھے۔ نظامت کے فرائض محمد ایوب صابر نے ادا کئے۔ اس طرح یہ یادگار مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!