سینئر نائب صدر پی پی پی ابوظہبی عابد علی کے اعزاز میں پی پی پی کینیڈا کا عشائیہ

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کی طرف سے عابد علی سینئر نائب صدر ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا انتظام کیا گیا جس میں راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا، مصدق اکرام صدر پی پی پی اُنٹاریو، سجاد چوہدری جنرل سیکرٹری پی پی پی اُنٹاریو، حیدر علی، کامران ملک جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کینیڈا کے علاوہ دوسرے کارکنوں نے شرکت کی۔

عابد علی نے خطاب میں پیپلز پارٹی کینیڈا کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی ایک خاندان کی طرح ہے اور پی پی پی کے کارکنان سے مل کر ایک اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

تقریب کے میزبان راؤ طاہر، جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے تمام دوستوں کا دعوت میں شرکت کرنے پر شُکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!