وسیم بٹ، چونڈہ ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں،انہوں نے علامہ اقبال کو جرمن قوم سے روشناس کروایا
وہ جرمن شہر کالسرومے کی ہائی کورٹ میں اعزازی جج کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں
ہیمبرگ جرمنی کے طارق خیام اوردیگر لوگوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
دبئی (طاہر منیر طاہر) ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے،جرمنی میں 9 جون کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر اسمبلی بائیڈل برگ منتخب ہو کر کامیابی حاصل کی اور14768ووٹ حاصل کئے۔
شہر اقبال کے شاہین وسیم بٹ مرے کالج سیالکوٹ سے تعلیم یافتہ ہیں،انہیں مسلسل تیسری بار ہیڈر برگ اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر طارق پھابڑہ ھیمبرگ اور تمام اوورسیز پاکستانیوں نے دلی مبارکباد دی ہے،انہوں نےشاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے لئے جرمنی میں دل و جان سے کام کیا اور علامہ سرمحمد اقبال کو جرمن قوم سے روشناس کروایا۔
پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چونڈہ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ نے پہلی بار 2009 میں جرمن انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی،اس کے بعد بر پانچ سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لیتےرہے اور اب تک مسلسل کامیاب ہوئے ہیں۔
سال 2009 سے قبل وسیم بٹ ہائیڈل برگ کی امیگریشن کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ پہلے پاکستانی ہیں جو جرمن شہر کالسرومے کی ہائی کورٹ میں اعزازی جج کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور شفاف سیاست کے عزم کے ساتھ وسیم بٹ جرمنی میں بھرپور طریقے سے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں لہٰذا عوام نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر تیسری بار اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب کیا ہے۔
Congratulations to him and his parents also.My lot of good wishes for him and many many pray for his more success in his life.