سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی اکہترویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

0

تقریب میں بینظیر بھٹو کے کارہائے نمایاں، زندگی و سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، جس کا اہتمام پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ نے کیا تھا،سالگرہ تقریب میں امارات بھر سے پی پی پی کے جیا لوں اور جیالیوں نے بھر پور شرکت کی۔

سالگرہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، صدر پی پی گلف نے تمام مہمانوں اور پارٹی راہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے محترمہ بینظیربھٹو کی زندگی و سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مقررین نے شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا۔

سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف ذوالفقارعلی مغل نےسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے اور پارٹی کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کا ذکر کیا، پارٹی پر آنے والے نشیب فراز اور پارٹی کی وطن عزیز کے لیے خدمات و شہادتوں کا ذکربھی کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے ملک کو ترقی کی راہوں اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کی ڈگر پر ڈال دیا ہے۔

تقریب کے میزبان کریم امیرعلی نے کہا کہ ہم پارٹی کے ساتھ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو ہمیشہ جاری رہیں گی، اجتماعی دعا میں تمام شہداء کے درجات کی بلندی کےلئے دعا مانگی گئی اوربینظیر بھٹو کی کی اکہترویں سالگرہ کا کیک کا ٹاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!