سوئس پاک فرینڈشپ فورم کے زیراہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر خصوصی تقریب کا انعقاد

0

جنیوا (نمائندہ خصوصی) جنیوا میں سوئس پاک فرینڈشپ فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت خصوصی طور پر ایک انتہائی منفرد  انداز میں منایا گیا ہے۔

اس پروگرام کا نام ’’نوجوانوں  کے نام پاکستان‘‘ رکھا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،چونکہ یہ پروگرام خاص کر ہمارے نوجوان نسل کے لیے تھا اور پروگرام کا مقصد نوجوانو ں کو پاکستان کی سرگرمیاں اور قائد اعظم کے بارے میں آگاہ کر نا تھا۔

معزز مہمانوں نے تمام بچوں اور شرکا کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے بارے میں ان کو آگہی دی۔

شمیر عامر،ہارون عامر اور دانیال حامد نے بہت اچھے انداز میں اظہار خیال کیا۔دیگر مہمانوں میں برن، زیورخ اور جنیوا سے معزز ممبران نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں سوئس پاک فرینڈشپ فورم  کے صدر راجہ حفیظ نے خوبصورت انداز میں پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جو سوئٹزرلینڈ سے خصوصی طور پر شرکت کیلئے آئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!