اورینٹ انشورنس اور الفطیم کے پرانے دوستوں کی دبئی میں یادگار ملاقاتوں کا احوال

0

جب پرانے دوست ملتے ہیں تو چہرے روشن ہونے کے ساتھ ماضی و حال گھنٹوں زیربحث رہتے ہیں

مظفر علی خان، رشید ڈار، محمد یوسف، شیخ محمد پرویز، سید سلیم اور خالد گھمن کی خوش گپیاں

دبئی (شیخ محمد پرویز) الفطیم دبئی و متحدہ عرب امارات کی معروف و سب سے بڑی ٹریڈنگ کمپنی تسلیم کی جاتی ہے۔گزشتہ سات دہائیوں سے الفطیم گروپ کی کاروباری سرگرمیاں بام عروج پر ہیں-یو اے ای کے علاوہ مڈل ایسٹ کے کئی ممالک ایشیا، فارایسٹ، پاکستان و بھارت تک الفطیم کی شاخیں سرگرم عمل ہیں۔

الیکٹرانک، ٹیوٹا، ہونڈا ،کنسٹرکشن ،انشورنس، پراپرٹی، بنکنگ ، انوسٹمنٹ و دیگر کئی شعبوں میں الفطیم ایک بڑے نام کے ساتھ اپنا لوہا منوا رھی ھے۔عرصہ دراز تک صرف پاکستانی منیجمنٹ یہ کمپنیاں چلا رہی تھی وقت کے ساتھ ساتھ دوسری قومیتوں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی۔

آج بھی پاکستانی الفطیم کا نام محبت و احترام کے ساتھ لیتے ہیں۔ایکس الفطیم فرینڈز گروپ دنیا بھر میں دوستوں کا باہمی رابطہ گروپ ھے۔جو ایک دوسرے سے اس گروپ کے ذریعے رابطے میں رہتے ھیں۔ فروری 2025 کے پہلے ہفتے میں ایکس الفطیم فرینڈز گروپ کے عہدیداران و اورینٹ انشورنس کمپنی کے دوستوں نے دبئی میں متعدد جگہوں پر الگ الگ ڈنر میں شرکت کی ۔

الفطیم کمپنی کے یہ دوست پرانی و نئی یادوں میں کھو گئے اور جب پرانے دوست ملتے ہیں تو چہرے روشن ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی و حال گھنٹوں زیر بحث رہتے ہیں ایسا ہی ان ڈنرز کے موقع پر ہوا۔

اس خوبصورت محفل میں مظفر علی خان،الفطیم کے معروف کرکٹر رشید ڈار، محبتوں کے ا مین محمد یوسف،شیخ محمد پرویز، سید سلیم، خالد گھمن و دیگر دوست مزیدار کھانوں کے ساتھ ساتھ خوشگوار لمحات و قہقہوں کی گونج میں اس ملاقات کو اختتامی منزل کی جانب لے گئے۔یوں یہ خوبصورت محفل خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!