ماہ رمضان میں نیکیاں کمائیں اور دوسروں کے روزگار کا سبب بنیں،سفیر پاکستان افضال محمود

0

مخدوم رئیس قریشی اور محمد علی رئیس کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

سفارت خانہ اور قونصلیٹ اسٹاف کی خصوصی شرکت

کمیونٹی افراد تقریبات میں شرکت کے لیے وقت کی پابندی اپنا شعار بنائیں، رئیس قریشی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی دبئی میں افطاریوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے ، اس سلسلہ کی پہلی افطاری کا اعزاز مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ اور ان کے فرزند بیرسٹر محمد علی رئیس نے حاصل کیا،افطاری کا اہتمام دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا جس میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات افضال محمود، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے سٹاف نعمان اکرم ، ارسلان ستی ، تاجن خان اورمقصود احمد نے شرکت کی۔

ڈنر تقریب کے آغاز میں راسب خان نے تلاوت کلام پاک کی اور محمد اکرم نے نعت رسول مقبولؐ ادا کی، تقریب ہذا میں پاکستانی کمیونٹی کے چودھری خالد حسین ، محمد زبیر خان ، محمد اقبال داؤد، محمد عارف لقمانی ، عمر بلوچ ، چودھری محمد حماد ، میاں منیر ہانس ، جان قادر، شہزاد بٹ، خالد شیخ، محمد نعیم، شاہد افتخار، نعیم ترین، غلام عبّاس، رفیق منظور، سید سلیم اختر، شاہنواز خان، خادم حسین، شفیق صدیقی، اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی، تقریب میں دو خواتین مسز رئیس قریشی اور نجمی مسرت بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہو ئے افضال محمود سفیر پاکستان نے کہا کہ ماہ رمضان مقدس مہینہ ہے ، ہمیں اس مہینے میں خصوصی عبادا ت کا اہتمام کرنا چاہیے،ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہو ئے دوسروں کے روزگار کا سبب بننا چاہیے تا کہ بے روزگاروں کو روزگار مل سکے اور وہ اپنے خاندان کی بطریق احسن کفالت کر سکیں، افطار ڈنر کے میزبان رئیس قریشی نے افطار ڈنر کے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ کمیونٹی افراد کو چاہیے کہ وہ تقریبات میں شرکت کے لئے وقت کی پابندی اپنا شعار بنائیں، انہوں نے کہا کہ آج کے افطار ڈنر میں سفیر پاکستان بروقت تشریف لائے جس ہم ان کے مشکور ہیں اور پابندی وقت پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں، ڈنر تقریب کے آخر میں خاص مہمانوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!