یو اے ای میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ مسعود احمد کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کیساتھ بارات کی آمد پر پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا
تقریب میں دلہا اور دلہن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی دراز عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی
دبئی(طاہر منیر طاہر)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ مسعود احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔

مسعود احمد کی صاحبزادی اور مشتاق احمد کی بھتیجی ہادیہ مسعود کی شادی علی تنویر کیساتھ ہونا قرار پائی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کیساتھ بارات کی آمد پر پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر دلہا اور دلہن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی دراز عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب رخصتی میں خالد حسین چوہدری صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، افتخار احمد چوہدری جنرل سیکرٹری، عمران اسلم فنانس سیکرٹری شارجہ سنٹر، سفیر احمد ستی ڈائریکٹر، فرزانہ احمد صدیقی ڈائریکٹر شارجہ سنٹر، عبدالہادی، حمید خٹک، فضل خان، حافظ طاہر علی، عثمان بشیر، امیر حمزہ اور فیملیز کے کثیر تعدا د نے شرکت کی۔