پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردارانتہائی اہم ہے،محسن باری

0

صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں اور جیالوں سمیت خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

دبئی (طاہر منیر طاہر) صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائو ں اور جیالوں نے شرکت کی، اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی، فوزیہ اظہار، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔

جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم، عرفان قمر گوندل، شفیق الرحمان صدیقی، رضوان عبداللہ، محمد ارشد بٹ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی، میاں فرحان جمیل، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!